ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

کار ڈیلرز، ریسٹورنٹ اور سیلون پر بھی ٹیکس، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بڑا اعلان کردیا

datetime 25  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، لاہور( آن لائن، این این آئی )وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کہ مشاورت کے ساتھ کار ڈیلرز، ریسٹورنٹ اور سیلون وغیرہ کو بھی ٹیکس نیٹ میں لاؤں گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چھوٹے دکاندار اور جیولرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ان کی ایسوسی ایشنز سے بات کی تھی، اب ہم رئیل اسٹیٹ بروکرز،بلڈرز

اورہاوسنگ سوسائٹی ڈویلپرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لائیں گے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ کار ڈیلرز، ریسٹورنٹ اور سیلون وغیرہ کو بھی ٹیکس نیٹ میں لاؤں گا، اور یہ کام زبردستی نہیں بلکہ سب کچھ مشاورت کے ساتھ ہوگا۔دوسری جانب ایف پی سی سی آئی نے حکومت کی جانب سے سپر ٹیکس کے نفاذ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13 بڑے سیکٹرز کی صنعتوں پر 10فیصد سپر ٹیکس کا نفاذ کارپوریٹ ٹیکس کو39فیصدکی ناقابل برداشت سطح تک لے جائے گا۔ ریجنل چیئرمین محمد ندیم قریشی نے کہا کہ حکومت کو کاروباری، صنعتی اور تجارتی اسٹیک ہولڈرز سے فوری مشورہ کرنا چاہیے، ان حالات میں معیشت کا پہیہ رواں دواں رکھنا ممکن نہیں رہے گا، نجی شعبے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری خطرے کی وجہ سے مکمل طور پر ختم ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سپرٹیکس سے سیمنٹ، اسٹیل، چینی، تیل ، گیس، کھاد، ایل این جی ٹرمینلز، ٹیکسٹائل، بینکنگ، آٹوموبائل، سگریٹ، مشروبات، کیمیکلز اور ایئر لائنز متاثر ہوں گی ،باقی تمام صنعتوں پر بھی 4 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنا مناسب نہیں، ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے لیے راستے تلاش کرنے چاہئیں۔ انہوںنے کہا کہ اس فیصلے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پر شدید بے چینی پا ئی گئی اورصرف 20 منٹ کے دوران انڈیکس میں2,055 پوائنٹس یعنی 4.81 فیصد کی کمی کے بعد جمعہ کے دن ٹریڈنگ کو معطل کرنا پڑا۔13.75 فیصد شرح سود معیشت کو کسی بھی بامعنی شرح سے تر قی نہیں کرنے دے گی ،بجلی اور گیس کی قیمتوں نے برآمدات کو غیر مسابقتی بنا دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…