قیمتوں میں اضافہ پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں حیران کن کمی

25  جون‬‮  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں 20 فیصد تک کمی ہوگئی، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے حکام نے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی کھپت میں کمی کی تصدیق کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل حکام نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں 20 فیصد تک کمی ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق  پاکستان میں اب بھی پٹرول کئی دیگر ممالک کے مقابلے میں سستا ہے۔اگر عالمی طور پر جائزہ لیں تو سب سے مہنگا پیٹرول ہانگ کانگ جبکہ کم ترین قیمت پر وینزویلا میں فراہم کیا جارہا ہے۔ایک طرف تو کورونا وبا نے دنیا کو مہنگائی کے دلدل میں دھکیلا تو دوسری طرف روس یوکرین جنگ کے باعث مہنگائی کے جن نے بے قابو ہوکر دنیا پر اپنی گرفت مضبوط کرلی اور اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹر شاکس بھی آتے رہتے ہیں ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ مہنگا پیٹرول چین کے زیر انتظام برطانوی کالونی ہانگ کانگ میں ملتا ہے جہاں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 634 روپے ہے۔دیگر مہنگے مملک میں فن لینڈ: 562.63 روپے فی لیٹر،آئس لینڈ: 557.45 روپے فی لیٹر،ناروے: 544.48 روپے فی لیٹر،یونان: 539.30 روپے فی لیٹر،ڈنمارک: 534.11 روپے فی لیٹرنیدرلینڈ: 526.33 روپے فی لیٹروسطی افریقین ریپبلک: 508.18 روپے فی لیٹرموناکو: 503.00 روپے فی لیٹر اور سنگاپور میں 495.22 روپے فی لیٹر ہے۔

ایسے مما لک بھی ہیں جہاں پیٹرول انتہائی کم قیمت پر دستیاب ہے۔دنیا بھر میں شدید مہنگائی کے باوجود امریکی پابندیوں کے شکار ملک وینزویلا میں پیٹرول سب سے زیادہ سستا فروخت کیا جارہا ہے جہاں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 4.67 روپے ہے۔

خانہ جنگی کا شکار ملک لیبیا: 6.48 روپے فی لیٹر،چالیس برس سے عالمی پابندیوں کا سامنا کرنے والے ملک ایران: 11.41 روپے فی لیٹر۔خانہ جنگی اور اسرائیلی و امریکی حملوں سے نبرد آزما ملک شام: 60.41 روپے فی لیٹرنالجیریا: 66.63 روپے فی لیٹرکویت: 72.34 روپے فی لیٹر،انگولا: 78.30 روپے فی لیٹر،نائجیریا: 87.12 روپے فی لیٹرترکمانستان: 91.01 روپے فی لیٹر اور ملائیشیا: 98.53 روپے فی لیٹر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی اوسط قیمت 308.54 روپے فی لیٹر ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…