بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہباز حکومت نے جو کیا، اس کا خمیازہ پاکستان کو اگلے 20سال تک بھگتنا ہو گا، شبر زیدی

datetime 24  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز حکومت نے جو کیا، اس کا خمیازہ پاکستان کو اگلے 20سال تک بھگتنا ہو گا، شبر زیدی

اسلام آباد (این این آئی) سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ جو شہباز حکومت نے کیا اس کا خمیازہ پاکستان کو اگلے بیس سال تک بھگتنا ہو گا،

جو ٹیکس نہیں دیتے انہیں دائرہ کار میں لانا چاہئے تھا، جو ٹیکس دیتے ہیں حکومت نے ان پر ڈبل ٹیکس لگادیاگیا،ہم نے جتنی محنت کی اس پر پانی پھیردیاگیا ہے۔

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے وزیراعظم کی جانب سے سپر ٹیکس لگانے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سپر ٹیکس کا اعلان،

سمجھ نہیں آرہا حکومت کیا کررہی ہے، انہوں نے یہ اعلان کرکے مارکیٹ کو کریش کرادیاہے۔ انہوں نے کہاکہ جو ٹیکس نہیں دیتے انہیں دائرہ کار میں لانا چاہئے تھا،

جو ٹیکس دیتے ہیں حکومت نے ان پر ڈبل ٹیکس لگادیا ہے۔شبرزیدی نے کہا کہ اس حکومت نے 2سے3ماہ میں جوکیا اس کا خمیازہ ملک کو20سال بھگتنا پڑے گا

جن کمپنیوں پر سپر ٹیکس لگایا وہ صرف300ہیں سمجھ سے باہر کہ ان 300کمپنیوں کے ملازمین پر کیا اثر پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہی نہیں آرہا کہ انہوں نے سپر ٹیکس لگایا ہے اور سمجھ نہیں آرہا کہ سپر ٹیکس لگانے کااعلان وزیراعظم نے کیسے کردیا۔

انہوں نے کہاکہ تاجر برادری ویسے ہی ڈالر کی وجہ سے مشکل سے کمپنیاں چلارہے ہیں، ہم نے جتنی محنت کی انہوں نے سب پر پانی پھیردیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…