عامر لیاقت کی خالی نشت پر ضمنی الیکشن، ایم کیو ایم نے فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا
کراچی (آن لائن) عامر لیاقت کی خالی نشت پر ضمنی الیکشن، ایم کیو ایم کا فوج کی تعیناتی کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے عامرلیاقت کی خالی نشت پرہونیو الے ضمنی الیکشن میں پاک فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کردیا۔
ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم کنور نوید جمیل نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ این اے 240میں دو پارٹیوں کی شدید فائرنگ کے باعث خونریزی ہوئی،
ان حالات میں این اے 245 ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کے دن فوج و رینجرز تعینات کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ این اے 245 کاضمنی الیکشن 27جولائی بروز بدھ کے بجائے اتوار کو کرایا جائے،
ورکنگ ڈے پر الیکشن کرانے سے این اے 240 میں ووٹنگ کی شرح انتہائی کم رہی تھی۔
واضح رہے کہ این اے 245 کی نشست ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔