منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

این اے 245 ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی کے اہم کھلاڑی نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

datetime 23  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر اپنا امیدوار سامنے لے آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اسی فیصلے کو عملی جامہ

پہناتے ہوئے محمود مولوی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔مولوی محمود نے اپنے کاغذات نامزدگی صوبائی الیکشن کمیشن جمع کرائے اس کے علاوہ پی ایس پی کے حفیظ الدین نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔مولوی محمود کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی رہنماؤں میں ہوتا ہے، وہ پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر کے فرائض بھی سر انجام دے چکے ہیں، اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں وہ مشیر برائے وزارت ساحلی امور بھی رہ چکے بعد ازاں انہیں معاون خصوصی برائے بحری امور مقرر کیا گیا۔واضح رہے کہ این اے 245 پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے، جس پر ضمنی انتخاب 27 جولائی کو ہوگا۔یاد رہیکہ ممتاز ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت 9 جون کو اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے تھے، ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔ادھر این اے245ضمنی انتخاب سے متعلق الیکشن کمشنر ندیم حیدر نے ایس ایس پی شرقی کو خط لکھ دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ این اے 240 میں مسلح حملوں سیایک شخص جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے، واقعے کو مدنظر رکھتے ہوئے27 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخاب کا سیکورٹی پلان تیار کیا جائے۔صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پولیس کو پولنگ اسٹیشنز کا سروے کرکے جامع پلان مرتب کرنا چاہیے اور سیکورٹی پلان میں پرتشدد واقعات سے نمٹنے کی حکمت عملی کو مدنظر رکھا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…