پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

کراچی میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 21 فیصد سے تجاوز کرگئی

datetime 23  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں کرونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، جہاں 24 گھنٹوں کے دوران 138 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد تک پہنچ گئی تھی، تاہم جمعرات کو یہ شرح 21 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 650 کرونا ٹیسٹ ہوئے، جن میں سے 138مثبت آئے۔کرونا کی بڑھتی ہوئی خطرناک صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ صحت نے 12 سے 18 سال کے بچوں کی انرولمنٹ کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں، اور کہا ہے کہ تفصیلات اگست میں بوسٹر ڈوز مہم کیلئے مانگی گئیں ہیں۔محکمہ سندھ کے مطابق کورونا کی قسم اومی کرون کے مزید دو نئے ویرینٹ سامنے آئے ہیں جن کی شناخت بی اے 4 (BA.4) اور بی اے 5 (BA.5) سے کی گئی ہے۔یہ دونوں نئے ویرینٹ گزشتہ اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلتی ہیں۔حالیہ دنوں میں سندھ میں بی اے 4 کے 4 جب کہ بی اے 5 کے 12 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس لئے محکمہ صحت عوام پر اس بات کا زور دیتا رہے گا کہ وہ تمام ایس او پیز پر عمل کریں، کورونا سے بچا کی ویکسین کی بوسٹر خوراک لگوائیں اور جہاں تک ممکن ہوسکے بڑے عوامی اجتماعات سے گریز کریں۔اومیکرون کے بی اے 4 (BA.4) اور بی اے 5 (BA.5) ویرینٹ سب سے پہلے جنوبی افریقا میں رواں برس جنوری اور فروری میں سامنے آئے تھے۔ اب اس کے کیسز برطانیہ میں بھی سامنے آرہے ہیں۔بین الاقوامی سطح پر طبی ماہرین کی جانب سے ملنے والے ڈیٹا کے مطابق بی اے 4 (BA.4)، بی اے 5 (BA.5) اور بی اے 2.12.1 (BA.2.12.1) اس سے پہلے سامنے آنے والے الفا اور ڈیلٹا ویرینٹس ہی کی طرح پھیپھڑوں اور سانس کی نالی کے عضلات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…