پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

سابق کپتان ظہیر عباس کی حالت تشویشناک ،آئی سی یو میں داخل

datetime 22  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان،آئی سی سی کے سابق صدر اور ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کو کورونا،نمونیا اور گردوں کی تکلیف کی وجہ سے لندن ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کردیا گیا ہے جہاں ان کی طبیعت پہلے سے کچھ بہتر ہے لیکن

ان کی حالت بدستور تشویش ناک بتائی جارہی ہے ۔روزنامہ جنگ میں عبدالماجد بھٹی کی شائع خبر کے مطابق خاندانی ذرائع  کا کہنا ہے کہ  دو دن نمونیا اور گردوں کی تکلیف کی وجہ سےانہیں لندن کے سینٹ میری ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔انہیں آکسیجن کی مدد سے مصنوعی طریقے سے سانس دی جارہی ہے۔ماضی کے عظیم بیٹسمین ڈائی لیسز پر ہیں اورکمزوری محسوس کررہے ہیں، ملاقات پر پابندی ہے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہیر عباس نے منگل کو اشاروں کی مدد سے بیٹی سے سلام دعا کی ،ظہیر عباس کے اہل خانہ نے عظیم بیٹر کے پرستاروں سے دعاوں کی درخواست کی گئی ہے۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے سابق کپتان ظہیر عباس کے لیے دعا کی اور کہا ہے کہ زید بھائی آپ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وقار یونس نے کہا کہ آپ ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں۔وقار یونس نے اپنے پیغا م میں یہ بھی کہا کہ ساری دعائیں اور عبادات آپ کی صحت یابی کے لیے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…