اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات کی آئندہ چوبیس گھنٹے میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی ،پی ڈی ایم اے نے دریائے راوی میں سیلاب کے خطرے کی گھنٹی بجا دی

datetime 21  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،راولپنڈی (آن لائن، این این آئی ) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہورشہر میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے دریائے راوی میں سیلاب کے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے نے باقاعدہ دریائے راوی

میں سیلاب کے خدشات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے الرٹ جاری کردیا ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں پر مشتمل بارشیں برسانے والا سسٹم ابھی تک شہر میں موجود ہے۔ جو شہر میں موسلادھار بارش کا باعث بنے گا تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے بعد شہر کا مطلع صاف ہو جائے گا۔ جس کے بعد شہر میں باقاعدہ مون سون کا آغاز ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کے ساتھ ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ ٹھنڈی ہوائوں کے ساتھ بارش ہونے سے صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ریسکیو 1122 راولپنڈی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ۔ حکام کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کو رات گئے سے نالہ لئی کے اطراف پر تعینات کر دیے گئے،ریسکیو اہلکار کٹاریاں، گوالمنڈی، سواں پل اور دیگر نشیبی علاقے میں تعینات کیے گئے، ممکنہ بارشوں کے دوران ریسکیو اہلکار 24 گھنٹے ان جگہوں پر ڈیوٹی سر انجام دے گئے،ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122 کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…