اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ارب پتی عمران خان کون ہوتے ہیں مہنگائی کیخلاف کال دینے والے؟جواد احمد سابق وزیر اعظم پر پھٹ پڑے

datetime 19  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی،لاہور(این این آئی)برابری پارٹی نے آج پورے پاکستان میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔اس ضمن میں برابری پارٹی کراچی کی جانب سے آج  شام 6بجے کراچی پریس کلب کے باہر احجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔دریں اثناء اپنے ویڈیو بیان میں برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد نے کہاکہ ارب پتی عمران خان کون ہوتے ہیں مہنگائی کیخلاف کال دینے والے؟

کیاانہوں نے خودبھی4سال بطوروزیراعظم شدیدمہنگائی نہیں کی؟۔انہوں نے کہاکہ 300کنال گھرمیں رہنے والے اوراشرافیہ سے تعلق رکھنے والے اس امیرشخص کاعام پاکستانیوں کی زندگی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔یہ خودبھی پاکستانی قوم کی تباہی کامجرم ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا فیصلہ ہوگیا تو وزیر اعظم کا بھی فیصلہ ہو جائے گا ،تحریک انصاف کو ضمنی انتخابات میں12سے 13نشستیں جیتنی ہوںگی،پارٹی ضمنی انتخاب خود لڑے گی،اگلے پانچ سال کا انحصار کا تعین آئندہ تیس دن نے کرنا ہے ، عمران خان تمام ضمنی انتخاب کے حلقوں میں جلسے کریں گے،ہم ایسے ماحول میں ضمنی انتخاب لڑ رہے جہاں حکومتی مشینری آپ کے خلاف جبکہ عوام بھرپور آپ کے ساتھ ہیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے وسطی پنجاب میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے پارلیمنٹرینز اور ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسد عمر،ڈاکٹر یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ،حماد اظہر ،عندلیب ، عثمان ڈار،اعجاز چوہدری، ولید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

اسد عمر نے کہا کہ حماد اظہر کو مبارکباد دیتا ہوں ،یہ اس ٹیم کے لیڈر تھے جس نے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے کاوشیں کیں۔انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب میں تحریک انصاف کا وزیر اعلی آتا ہے تو وزیر اعظم کچھ نہیں کر سکتا، ضمنی انتخاب کے امیدواروں کی سلیکشن چیئرمین عمران خان نے خود کی ہے ، ضمنی انتخابات پارٹی الیکشن ہیں یہ کسی فرد کا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے پولنگ والے دن صبح سے شام تک رزلٹ کے بغیر نہیں جانا ،یہ صرف ضمنی الیکشن نہیں یہ فیصلہ ہونے ہے پاکستان نے کس طرف جانا ہے ۔یاسمین راشد نے کہا کہ ہمارے سینٹرل پنجاب کے چھ حلقوں میں امیدوار مضبوط ہیں،ضمنی انتخابات عام الیکشن نہیں ہیں ۔

موجودہ حکومت ہر قسم کی مشکلیں ڈالنے کی کوشش کرے گی ، مجھ سمیت تمام رہنمائوں کو روزانہ عدالت میں پیش ہونا پڑتا ہے ، پنجاب میں ناجائز حکومت بیٹھی ہے ،رانا ثنااللہ کو پیغام دینا چاہتی ہوں اس طرح کرنے سے تحریک انصاف ختم نہیں ہو سکتی۔ظلم بھی ہم پر ہوا اور ایف آئی آر بھی ہم پر درج ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی لسٹوں میں ردوبدل کر کے مشکل پیدا کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کو سینٹرل پنجاب کی چھ نشستیںتحریک انصاف کی ہوں گی۔حماد اظہر نے کہا کہ آج سینٹرل پنجاب کی نئی باڈی کا اجلاس ہے ،ضمنی الیکشن میں چھ سینٹرل پنجاب کی نشستوں پر کامیابی سمیٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک پر اس وقت امپورٹڈ حکومت مسلط ہے ، پاکستان کے عوام پر ان حکمرانوں نے دو ماہ میں جو ستم کئے ہیں عوام اب چاہتے ہیں عمران کو دوبارہ لایا جائے۔ امیدواروں کو دفتری امور میں الجھانے کی بجائے انتخابی مہم پر توجہ دینی ہو گی ۔ ضمنی الیکشن کے لئے یوسی سطح پر کارکنوں کو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…