بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہاز نے بلندی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

datetime 18  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا(این این آئی) دنیا کے سب سے بڑے آزمائشی طیارے نے بلندی کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، اس بار ساتویں آزمائشی پرواز میں ایک نئے نصب شدہ سہارے کی جانچ بھی تھی جسے انجن سے جوڑا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس نئے پائلن یا سہارے سے جڑا ایک چھوٹا

طیارہ چھوڑا جائے گا جو آواز سے پانچ گنا رفتار پر اڑان بھرے گا تاہم یہ آزمائش اگلے مراحل میں کی جائے گی۔اسٹریٹولانچ نامی اس جناتی مشین کو انسانوں کی بجائے راکٹ اور سیٹلائٹ کو اسٹریٹوسفیئر میں چھوڑنے میں استعمال کیا جائے گا۔ اس کی قوت کا اندازہ یوں لگایاجاسکتا ہے کہ اس میں بوئنگ کے چھ انجن نصب ہیں اور اسے ہائپرسونک چھوٹے طیاروں کو آگے بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ۔اس کا پہلا ورژن 2020 میں سامنے آیا تھا جسے ٹیلون ون کا نام دیا گیا تھا جو فوری طور پر آواز سے تیزرفتار بار بار فلائٹس کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ معمول کے رن وے سے اڑ اور اترسکتا ہے۔ اب اس میں ٹا او نام کا ایک چھوٹا طیارہ لگایا گیا ہے جس کا وزن 3600 کلوگرام اور لمبائی 14 فٹ ہے۔اس طرح بڑا طیارہ چھوٹے طیارے کو چپکا کر ایک خاص بلندی اور رفتار تک جائے گا اور اس کے بعد وہاں سے چھوٹے طیارے کو لانچ کیا جائے گا۔ ساتویں آزمائشی پرواز میں اسے امریکا کے مشہور موحاوے صحرا سے اڑایا گیا اور وہ 8200 میٹر کی بلندی تک جاپہنچا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…