اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب نے پاکستان سے تجارت، ترقی اور سرمایہ کاری بارے اہم اعلان کر دیا

datetime 16  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں ،علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر باہمی دلچسپی کے تمام امور پر دونوں ممالک کا موقف مشترک ہے،روڈ ٹو مکہ اقدام مستقبل میں پاکستان کے دیگر

شہروں تک پھیلایا جائے گا۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی قیادت میں روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ ٹیم نے ملاقات کی جس میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے سعودی محکمہ سے منصور شاہد ایس الطائیبی بھی موجود تھے۔ سعودی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر باہمی دلچسپی کے تمام امور پر دونوں ممالک کا موقف مشترک ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک وقت کے نشیب و فراز میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ وزیراعظم نے روڈ ٹو مکہ منصوبے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اس اقدام کے تحت ہزاروں پاکستانی عازمین حج کو سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔وزیر اعظم نے کہاکہ روڈ ٹو مکہ اقدام مستقبل میں پاکستان کے دیگر شہروں تک پھیلایا جائے گا۔ سعودی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ترقی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔سعودی سفیرنے کہاکہ روڈ ٹو مکہ اقدام کا مقصد سعودی امیگریشن اور کسٹم سے متعلق رسمی کارروائیوں کو حج کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روانگی سے قبل مکمل کرنا ہے۔ سعودی سفیر نے کہاکہ سعودی ٹیم ایسے عازمین کی مملکت روانگی سے قبل ان کی سہولت کے لیے پاکستان میں موجود ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…