اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

آج دوپہر ملک کے کن حصوں میں موسلا دھار بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

datetime 16  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)جمعرات کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بعددوپہربالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب ،اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں/ آ ندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اس دوران جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں /آ ندھی چلنے کی توقع ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر ،ڈی جی خان،جہلم اورسیالکوٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش کشمیر:کوٹلی05،راولاکوٹ 02 ،خیبرپختونخوا:دروش04،میرکھانی03،کالام01اورپنجاب:سیالکوٹ(ائیرپوٹ03،سٹی01) اورجہلم میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت دادو، جیکب آباد، سبی، نوکنڈی، بھکر، نور پور تھل، اٹک 47،دالبندین، ڈی جی خان، پشاور، بنوں، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا اور جہلم میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے جون کے آخری ہفتے میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی پر فوری اقدامات کی ہدایات جاری کردیں ۔وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو صوبوں اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشگی منصوبہ بندی کی جائے ،نشیبی علاقوں، زیادہ بارشوں کی زد میں آنے والے علاقوں میں ابھی سے انتظامات یقینی بنائے جائیں ،پیشگی حفاظتی انتظامات، امدادی سازوسامان کی دستیابی کے لئے بروقت اقدامات کئے جائیں ۔

انہوں نے وفاق اور صوبوں کے اشتراک عمل سے جامع حکمت تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زرعی علاقوں میں فصلوں، مویشیوں کی حفاظت اور نقصانات سے بچنے کیلئے تدابیر اختیار کی جائیں۔خطرے کی زد میں آنے والے علاقوں کے مکینوں کو بروقت خبردار کیاجائے اور ان کی محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے ۔نکاسی آب ، نالوں اور آبی گزرگاہوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے، سپرے کے انتظامات کئے جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…