پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور ڈالر کی اونچی اڑان، ہوائی سفر 50 فیصد مہنگا ہو گیا
کراچی(این این آئی) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور ڈالر کی اونچی اڑان کے اثرات آنا شروع ہوگئے،
جس کے نتیجے میں ایئرلائنز کے کرایوں میں اچانک اضافہ کردیا گیا۔ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کی مشکلات مزید بڑھ گئیں،
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ملکی وغیرملکی ایئرلائنوں نے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے کرایوں میں اچانک اضافہ کردیا گیا۔
ذرائع نے بتایاکہ برطانیہ، یورپ، ترکی سمیت دیگر ممالک جانے والی پروازوں کے کرایوں میں 50فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے برطانیہ اور جرمنی جانے والی پروازوں کے دو طرفہ کرایہ 3لاکھ سے زائد وصول کیا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ اندرون ملک سفر کرنے والے پروازوں کے کرایوں میں بھی اچانک اضافہ کیا گیا ہے، کراچی سے لاہور اسلام آباد جانے والی پروازوں کا کرایہ 28سے30ہزار روپے وصول کیا جارہا ہے۔