اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کو خوشخبری سنا دی، پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق چنیوٹ میں تیز ہوا کے باعث متعدد فیڈرز
ٹرپ کر گئے، وسطی اور جنوبی پنجاب میں بھی آندھی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں رات کے اوقات میں بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب پشاور شہر اور گردونواح میں مطلع آبرآلود،گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ جبکہ صوبے کے بیشترمیدا نی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں مطلع آبر آلود اور صوبے کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ پشاورمیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت45ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈکئے جانے کاامکان ہے۔کوہستان،چترال اور سوات،پشاوراوروزیرستان میں تیز ہوا وں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مردان،چارسدہ، ڈ ی آ ئی خان، بنو ں اور کوہاٹ میں تیز ہوا وں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ڈی آئی خان میں 46اوربنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت45ڈگری سنٹی گریڈتک جاسکتاہے۔پشاور میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیزہواہوں کیساتھ گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق چنیوٹ میں تیز ہوا کے باعث متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے، وسطی اور جنوبی پنجاب میں بھی آندھی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں رات کے اوقات میں بارش کا امکان ہے۔