جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عامر لیاقت کی موت، قتل کے مقدمے کی درخواست دے دی گئی

datetime 11  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)عامر لیاقت کی موت، کے الیکٹرک کوذمے دار قرار دینے کی درخواست۔تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت کے قتل کا مقدمہ درج کرانے کے لیے شہری نے بریگیڈ تھانے میں درخواست جمع کرادی۔درخواست گزار نے عامر لیاقت کی موت کا ذمے دار کے

الیکٹرک کو قرار دے دیا، درخواست حاجی لیاقت کی جانب سے بریگیڈ تھانے میں جمع کرائی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کا تعلق مہاجر قومی موومنٹ سے ہے اور وہ شارع قائدین پر ڈاکٹر عامر لیاقت کے گھر کے قریب رہائش پذیر ہیں۔حاجی لیاقت نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر دیکھی اور فوری ان کے گھر پہنچا تو ان کی میت ایمبولینس میں رکھی جارہی تھی، عامر لیاقت کی موت گھر میں جنریٹر کا دھواں بھرجانے سے ہوئی، کے الیکڑک کی جانب سے 12 گھنٹے علاقے میں لوڈ شیڈنگ کی جارہی تھی اسی لوڈ شیڈنگ نے ایم این اے عامر لیاقت حسین کی جان لی۔کے الیکڑک کے مالک اور جی ایم بہادر آباد زون ٹیپو سلطان روڈ اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔درخواست گزار کے مطابق عامر لیاقت حسین کے قتل کا مقدمہ درج کیا جائے اور دوسرے شہریوں کو قتل سے بچایا جائے۔ عامر لیاقت کے قتل کا مقدمہ درج کرانے کے لیے شہری نے بریگیڈ تھانے میں درخواست جمع کرادی۔درخواست گزار نے عامر لیاقت کی موت کا ذمے دار کے الیکٹرک کو قرار دے دیا

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…