جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پولیس نے گستاخانہ بیانات کیخلاف احتجاج کرنے والے مسلمان مظاہرین پرگولیاں برسادیں،دوافراد جاں بحق

datetime 11  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی،لاہور(این این آئی) بھارت میں حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنمائوں کے گستاخانہ بیانات کیخلاف احتجاج کرنے والوں پرپولیس کی براہ راست فائرنگ سے دوافراد جاں بحق ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھاڑکھنڈ کے شہررانچی میں نبی کریم ۖ کی

شان میں بی جے پی رہنماں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمان مظاہرین پرپولیس ٹوٹ پڑی۔ پولیس کی براہ راست فائرنگ اور بدترین تشدد سے 2 مظاہرین جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔مودی سرکار کی ہندو انتہاپسند پولیس نے جانبدارانہ سلو ک کرتے ہوئے متعدد پرامن اورنہتے مظاہرین کو گرفتارکرلیا۔ بھارت کے دیگرشہروں میں بھی بی جے پی رہنماں کی ہرزہ سرائی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے کل ( پیر) کے روز قومی اسمبلی میں ناموس رسالتۖکے معاملے پر بحث کرانے کی درخواست کردی ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈروں کی ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتے ہیں ،دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کے دل کا خون کیاگیا ہے جس پر تمام مسلمان سراپا احتجاج ہیں ۔ شہباز شریف نے کہا کہ آقا کریمۖ سے ہماری عقیدت و محبت کے اس اہم اور نازک معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے ،بھارت میں ہونے والے اس قابل مذمت واقعے کے خلاف ایوان قرارداد منظور کرے ،قرارداد کے ذریعے بھارت سمیت پوری دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ آقا کریم ۖکی حرمت کے لئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…