اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے تجویز دی ہے کہ صبح 8 بجے دکانیں کھولی اور شام 6 بجے بند کردی جائیں۔ایک انٹرویومیں سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ عام آدمی کے استعمال کی اشیاء پر مزید ٹیکس بڑھانا مناسب نہیں ہوگا۔شبر زیدی نے کہا کہ انہوں نے چھ ماہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ پاکستان کے پاس قرض اتارنے کے پیسے نہیں، آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑیں گی۔شبرزیدی نے تجویز دی کہ صبح 8 بجے دکانیں کھولیں اور شام 6 بجے بند کردیں، اس سے 3500 میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی۔