اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

3 مہینے بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

datetime 8  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) محکمہ موسمیات نے جولائی، اگست، ستمبر 3 مہینے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہونگی مون سون کا پہلا مرحلہ یکم جولائی تا اگست کے وسط تک

اور آخری مرحلے کا دورانیہ اگست کے وسط سے ستمبر کے آخر تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ جولائی سے ستمبر کے دوران ملک میں 140.8 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔ موسلادھار بارشوں کے دوران سندھ، پنجاب سمیت آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔اس دوران میدانی علاقوں دریاؤں ندی نالوں میں سیلاب آسکتا ہے جبکہ معمول سے زیادہ درجہ حرارت سے شمالی علاقوں میں برف پگھلنے کی شرح میں اضافے کا امکان آبپاشی اور بجلی کے شعبوں کیلئے پانی کی وافر دستیابی کے مؤثر اثر پڑے گا۔ واضح رہے کہ رواں سال شہر میں مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوسکتی ہیں جب کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ 3 ماہ پر محیط رہے گا۔محکمہ موسمیات نے مون سون آؤٹ لک 2022 جاری کر دیا جس کے مطابق پاکستان میں اس سال مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی جبکہ شہر میں بھی اس سال مون سون کی بارشیں معمول سے قدرے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔شہر میں مون سون سیزن (جولائی، اگست اورستمبر)کی اوسط بارش 131.9 ملی میٹر ہوتی ہے جبکہ رواں سال مون سون بارشیں 140 ملی میٹر ہوسکتی ہیں، رواں سال اپریل، مئی اور جون میں درجہ حرارت کا معمول سے زیادہ رہنا بھی مون سون بارشوں میں اضافہ کا ایک سبب ہے۔شہر میں پری مون سون کی ابتدا رواں ماہ کے دوسرے ہفتہ متوقع ہے اور مون سون بارشیں جون کے آخری ہفتہ میں متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحر اوقیانوس اور بحر عرب میں سمندر کے درجہ حرارت معمول سے کم ہیں، سمندر کے درجہ حرارت کم ہونے سے لانینا ایکٹو ہے،لانینا کی موجودگی میں مون سون زیادہ متحرک ہوتا ہے،لانینا کے دوران زیادہ بارشیں ہوتی ہیں، مون سون کے دو فیز ہونگے،پہلا فیز 1 جولائی سے 15 اگست تک ہو گا، دوسرا فیز 15 اگست سے 31 ستمبر تک ہوگا،پہلے فیز میں بارشیں بہتر ہوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…