اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

17 روپے یونٹ بجلی خرید کر 6 روپے میں بیچنے کا کوئی جواز نہیں عمران حکومت کے سابق مشیر نے بھی سبسڈی کو بوجھ قرار دیدیا

datetime 8  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین نے سبسڈی کو قومی خزانے پر بوجھ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ توانائی کے شعبے میں ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے ، 17 روپے یونٹ بجلی خرید کر 6 روپے میں بیچنے کا کوئی جواز نہیں،ایل پی جی افورڈ کرنےوالوں کو قدرتی گیس دینا مناسب نہیں۔

گزشتہ روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت حسین نے کہاکہ توانائی کے شعبے میں ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے ، 17 روپے یونٹ بجلی خرید کر 6 روپے میں بیچنے کا کوئی جواز نہیں،ایل پی جی افورڈ کرنے والوں کو قدرتی گیس دینا مناسب نہیں، ایسی سبسڈی ناقابل برداشت ہے جو قومی خزانے پر بوجھ ہو۔انہوں نے کہا کہ معاشی اور اقتصادی میدان میں مزید نقصان سے بچنے کیلئے توانائی کے شعبے میں فوری اصلاحات کی ضرورت ہے جبکہ سبسڈی قومی خزانے پر بوجھ ہے۔سابق گورنر نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اسٹیٹ بینک سے قرض لینا اور نئے نوٹ چھاپنا مناسب نہیں، نجکاری سمیت دیگر معاملات کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے منشور مد نظر رکھنے چاہئیں، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ حکومت میں بیانیہ کچھ ہو اور اپوزیشن میں کچھ۔یا د رہے کہ ڈاکٹر عشرت حسین سابق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات بھی رہ چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…