جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

16جون سے پٹرول اور ڈیزل مزید کتنامہنگا ہوگا؟ قیمتوں پر نظر ثانی کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا

datetime 8  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)پاکستان میں 15 اور 16 جون کی درمیانی شب 12 بجے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی شائع خبر کے مطابق امکان ہے کہ اوگرا کی مشاورت سے

وفاقی وزارت خزانہ وزیراعظم شہباز شریف کو 15 جون کو پٹرولیم کی فی لیٹر قیمت میں 8روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 27 روپے اضافے کی سمری تجویز پیش کرے گی۔دریں اثنا آئل کمپنیز نے جڑواں شہروں کے پٹرول پمپ کی سپلائی کو روک دیا ،ڈپو کے باہر پٹرول ٹینکر کی لائنیں لگ گئیں،پٹرول پمس پر بھی شہری خوار ہونے لگے ۔ پٹرولیم ڈویلز کے مطابق پٹرول کی سپلائی بند ہونے سے کاروبار مکمل طور پر ٹھپ ہو جائے گا۔پٹرولیم ڈیلرز کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے بھی نہ ہوا اور سپلائی روک دی گئی،آئل کمپنیوں کے مالکان پمپس کو پٹرول کی سپلائی بحال کریں، دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر کہاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہورہا۔ قیمتوں کے حوالے سے کوئی سمری نہیں اور نہ ہی حکومت کا ایسا کوئی منصوبہ ہے، علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیاں قطعی جھوٹ ہیں۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،عوام اور میڈیا سے درخواست ہے کہ افواہوں پرکان نہ دھریں۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…