پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ڈالر 205 روپے کا ہوگیا

datetime 7  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کاروبارکے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے دوران ڈالر 202 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوکر 205 روپے کا ہوگیا ہے۔یاد رہے پیر کے روز بھی کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے

اختتام پر ڈالر 200 روپے 6 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب ایک سال میں پاکستان کا مجموعی قرضہ6 ہزار 625 ارب روپے بڑھ گیااسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کا مجموعی قرض ایک سال میں 6ہزار 625 ارب روپے بڑھ گیا۔ اپریل 2021میں پاکستان کا مجموعی قرض 37ہزار 79ارب روپے تھا جو مارچ 2022 میں 43 ہزار 995 ارب روپے تک پہنچ گیا۔البتہ اپریل 2022 میں مجموعی قرضہ29 کروڑ روپے کمی کے بعد 43ہزار 704ارب روپے ہو گیا۔پاکستان کا اندرونی قرض اپریل 2022 میں 28 ہزار 913ارب روپے جبکہ بیرونی قرض 14 ہزار 291 ارب روپے تھا۔اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق جون 2021میں پاکستان کا مجموعی قرض 38 ہزار 705ارب روپے جبکہ جون 2020میں 35ہزار 107ارب روپےتھا۔علاوہ ازیں وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ آئی ایم ایف کی منظوری سے منسلک ہے کیونکہ آئی ایم ایف  نے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھائی جائیں۔ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی تجاویز آئی ایم ایف کے سامنے رکھے گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…