پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

امریکی ڈالر کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ سٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی

datetime 6  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

​کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ​​کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ہوشر بااضافہ ،دوسری جانب سٹاک مارکیٹ بھی شدید مندی کا شکار ہو گئی ۔میڈیا رپورٹس  کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت

میں 1.58 روپےاضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 199 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 41 ہزار 314 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر کے بعد اضافہ ہوا اور انڈیکس 41 ہزار 470 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن یہ تیزی کاروبار میں برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس نے واپسی کا سفر شروع کر دیا ، یہ سفر اب منفی میں جا چکاہے ، انڈیکس میں 171 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد مارکیٹ 41 ہزار 143 پوائنٹس پر آ گئی ہے ۔علاوہ ازیں پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہوتے ہوئے 2019ءکے بعد پہلی بار 10ارب ڈالر سے کم ہو گئے ہیں۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق گزشتہ ہفتے ہفتہ وار بنیادوں پر ذرمبادلہ کے ذخائرمیں 3.46فیصد کمی واقع ہوئی جس سے یہ 9.723ارب ڈالر کی کم ترین سطح پر آ گئے۔20مئی کو یہ ذخائر 10.089ارب ڈالرتھے، جن میں ایک ہفتے کے دوران 36کروڑ 60لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔اس وقت مرکزی بینک کے ذخائر دسمبر 2019ءسے کم ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ مرکزی بینک کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ذرمبادلہ کے ذخائر میں یہ کمی غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…