جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

مستحکم معیشت کے بغیر دفاعی سلامتی بھی خطرے میں پڑ جاتی ہے، خواجہ آصف

datetime 4  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئینی طریقہ کار پر حملہ ہو رہا ہے۔ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اب اداروں کیخلاف کام شروع ہوگیا ہے، اداروں پر سوالیہ نشان لگایا جارہا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو معاشی طور پر زنجیروں میں باندھ دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مستحکم معیشت کے بغیر دفاعی سلامتی بھی خطرے میں پڑ جاتی ہے،انہوں نے کہاکہ عمران خان آج بھگوڑے کی طرح پشاور جا کر بیٹھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سیاسی فائدہ اٹھانے نہیں آئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف والے اسمبلی میں آنے کیلئے بے تاب ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے لیے ملکی سلامتی اہم ہے۔ انہوں نے کہاکہ منصوبے کے تحت ملکی معیشت تباہ کی گئی،گزشتہ 4 سال سے ملک میں کیا ترقی ہوئی؟ عمران خان ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتے ہیں۔وزیر دفاع نے کہاکہ 4 سال پی ٹی آئی والوں نے ہر معاملے پر پیسہ کھایا اور پیسپ پراجیکٹ ہماری گزشتہ حکومت نے شروع کیا، سیورج لائن ڈالنے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے اس لیے پہلے اکھاڑی گئی سڑک کی بحالی کی بعد دوسری پر کام شروع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں ٹریفک کا مستقل حل تلاش کریں گے، برسات کے بعد کھدائی کا کام شروع کیا جائے اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کی تعمیر سے شہریوں کو دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، پاکستان کا معاشی مستقل گروی رکھا گیا لیکن ہم یہ زنجیریں توڑیں گے۔وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان نے پشاور میں پناہ لے رکھی ہے اور عمران خان نے نوجوان نسل کی جو تربیت کی اس پر افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان مفت بر ہیں اور ان کے ہاتھ ہمیشہ دوسروں کی جیب میں ہوتے ہیں، جلد بحران سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور بچہ بچہ ملکی دفاع کے لیے پر عزم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…