لاہور(این این آئی)دودھ اور دہی کی قیمتوں میں بھی10 سے 20 روپے فی کلوگرام اضافہ کر دیا گیا۔ملک سیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اضافے کے بعد دودھ کی قیمت115 سے بڑھ کر 125 روپے فی لیٹر اور دہی 130 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلوگرام ہوگیا ہے۔ گڑوی دودھ کی قیمت 140روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔