علیم خان نے سما ٹی وی کے بعد پاکستان کا بڑا بینک خریدنے کی کوششیں شروع کردیں

2  جون‬‮  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیرعلیم خان نے سماءنیوز خریدنے کے بعد اب سلک بینک خریدنے میں بھی دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق علیم خان سلک بینک کے اکثریتی حصص خریدنے جا رہے ہیں۔اس حوالے سے عارف حبیب لمیٹڈ کی

جانب سے ڈپٹی جنرل منیجر پاکستان سٹاک ایکسچینج، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور صدر سلک بینک کو ایک مراسلہ بھیجا گیا ہے۔اس مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ علیم خان کی ملکیت ’پارک ویو انکلیو‘ سلک بینک کے 51فیصد شیئرز خریدنا چاہتی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اکثریتی حصص خریدنے کے بعد پارک ویو انکلیو سلک بینک کو براہ راست یااپنی ذیلی کمپنی سپیشل پرپس وہیکل کے ذریعے کنٹرول کرنا چاہتی ہے۔ پارک ویو انکلیو، جس کا دفتر بلیو ایریا اسلام آباد میں ہے، کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ مسز کرن علیم خان، عبدالرحمن اور مس زینب علیم خان شیئرہولڈرز ہوں گے۔ خریدے گئے شیئرز میں کرن علیم خان کے 50فیصد اور عبدالرحمن اور زینب علیم خان کے 25، 25فیصد شیئرز ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس وقت سلک بینک کے بڑے شیئرہولڈرز میں عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ شامل ہے، جس کے شیئرز 28.23فیصد ہیں۔ اسی طرح سابق وزیرخزانہ شوکت ترین ور ذوالقرنین نواز چٹھہ کے بھی سلک بینک میں شیئرز ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…