جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

خاتون نے 4 بچوں اور شوہر کو قتل کرکے خودکشی کرلی

datetime 21  اکتوبر‬‮  2025 |

خیر پور (این این آئی)ضلع خیرپور میں گھریلو جھگڑے پر خاتون نے 4 بچوں سمیت شوہر کو کھانے میں زہر دے کر قتل کردیا اور پھر خود کو گولی مارکر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ خیبرپور میں تھانہ اے سکیشن کی حدود میں پیش آیا جہاں خاتون نے گھریلو جھگڑے پر اپنے چاروں بچوں اور شوہر کو دوپہر کے کھانے میں زہر دیا۔کھانا کھانے کے بعد چاروں بچوں اور شوہر کی حالت غیر ہوگئی اور بعد ازاں وہ انتقال کرگئے جس کے بعد خاتون نے خود کو بھی گولی مارکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔واقعے کے فورا بعد اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹا کرنے کے بعد لاشیں قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردی۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، جاں بحق ہونے والوں میں خیرپور کے معروف تاجر بشیر آرائین کا بیٹا بہو اور پوتے شامل ہیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق شوہر نے دوسری شادی کرلی تھی جس پر آئے روز گھر میں جھگڑتے ہوتے تھے، یہی وجہ ہے کہ خاتون انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوئی۔خاتون نے خود کو گولی مارنے سے قبل شوہر کے واٹس ایپ پر ویڈیو اسٹیٹس بھی لگایا جس میں انہوں نے اپنا ریکارڈ کیا گیا بیان پوسٹ کیا، خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے اپنے شوہر کی دوسری شادی کرنے کی وجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…