اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نجی مال میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کی شناخت اے کے نام سے ہوئی ہے جس نے فوری پولیس ہیلپ لائن15پر کال کر کے واقعے کی اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی ڈیوٹی آفیسر اے ایس آئی خالد اورایس ایچ او سلیم رضا موقع پر پہنچے اور دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ ابتدائی شواہد کے مطابق ملزمان نے خاتون کی ویڈیو بھی بنائی تاکہ بعد میں اسے بلیک میل کیا جا سکے۔متاثرہ خاتون کوپاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔