بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ڈالر قابو سے باہر، 203 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

datetime 26  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)روپے کے مقابلے ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر202روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر203روپے کی نئی بلند سطح سے تجاوز کر گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے

جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید1.50روپے کے اضافے سے 201روپے سے بڑھ کر202.50روپے اور 1.10روپے کے اضافے سے قیمت فروخت 201.50روپے سے بڑھ کر202.60روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر1روپے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 201.30روپے سے بڑھ کر 202.30روپے اور قیمت فروخت202.30روپے سے بڑھ کر203.30روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو1.50روپے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید212.50روپے سے بڑھ کر214روپے اور 1روپے کے اضافے سے قیمت فروخت215روپے سے بڑھ کر216روپے ہو گئی اسی طرح 3روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 249روپے سے بڑھ کر252روپے اور قیمت فروخت252روپے سے بڑھ کر255روپے ہو گئی۔ دوسری جانب اسلام آباد سے احتجاجی کارکنوں کی واپسی اور سیاسی محاذ آرائی میں کمی آتے ہی جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آ گئی،کے ایس ای100انڈیکس 500پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 42ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر42500پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 65ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیاجبکہ74.92فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ابتدائی سیشن کے دوران دباؤ کا شکار رہی اس دوران انڈیکس 41900پوائنٹس کی حد تک گر گیا تاہم اسلام آباد سے احتجاجی کارکنوں کی واپسی سے سیاسی درجہ حرارت میں کمی آتے ہی مارکیٹ مثبت زون میں چلی گئی اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر 42600پوائنٹس کی سطح کو چھو گیاتھا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 529.05پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے

انڈیکس 42012.66پوائنٹس سے بڑھ کر42541.71پوائنٹس ہو گیا اسی طرح229.99پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 15913.04پوائنٹس سے بڑھ کر16143.03پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28756.74پوائنٹس سے بڑھ کر29026.85پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 65ارب74کروڑ 99لاکھ9ہزار569روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں

سرمائے کا مجموعی حجم 70کھرب54کروڑ70لاکھ79ہزار850روپے سے بڑھ کر70کھرب66ارب29کروڑ69لاکھ89ہزار418روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 9ارب روپے مالیت کے 34کروڑ70لاکھ68ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو7ارب روپے مالیت کے 24کروڑ46ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر 351کمپنیوں

کا کاروبار ہوا جس میں سے263کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،63میں کمی اور25کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے پاک ریفائنری 3کروڑ56لاکھ،سینر جیکو پاک 1کروڑ96لاکھ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 1کروڑ84لاکھ،غنی گلوبل 1کروڑ76لاکھ اور ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ67لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے فلپ مورس پاک کے بھاؤ میں

38.87روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر580.00روپے ہو گئی اسی طرح45.00روپے کے اضافے سے سیمنس پاک کے حصص کی قیمت بڑھ کر645.00روپے پر جا پہنچی جبکہ کولگیٹ پام کے بھاؤ میں 76.71روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ ک2123.28روپے ہو گئی اسی طرح 18.43روپے کی کمی سے انڈس موٹر کمپنی کے حصص کی قیمت گھٹ کر1268.17روپے پر آ گئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…