بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

عاطف اسلم کے کنسرٹ میں شرکت کیلئے لڑکی نے شادی ملتوی کردی

datetime 26  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورنٹو(این این آئی) دنیا بھر میں پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کے ایسے کئی مداح موجود ہیں جو زندگی میں ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بیقرار رہتے ہیں۔تاہم کینیڈا سے تعلق رکھنے والی گلوکار کی ایک مداح ایسی بھی ہے جس نے اپنی شادی کے دِنوں میں

عاطف اسلم کے کنسرٹ کاسن کر شادی ہی ملتوی کردی۔اس سرپھری مداح کو توجہ تب حاصل ہوئی جب اس کے منگیتر کے ہاتھوں میں ایک پوسٹر دیکھاگیا جس پر لکھا ہوا تھا کہ” میری منگیتر نے اس کنسرٹ کی وجہ سے ہماری شادی ملتوی کردی ہے”۔سوشل میڈیا پرکینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہونے والے اس کنسرٹ کی ویڈیو اور تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاطف لڑکے کے ہاتھوں میں یہ پلے کارڈ دیکھ کر اس طرف متوجہ ہوئے اور پھر انہیں خود اسٹیج پر مذکورہ پلے کارڈ تھامے دیکھا گیا۔گلوکار جیسے ہی اس پوسٹر کی تحریر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں ویسے ہی ہال چیخوں سے گونج اٹھتا ہے۔ ساتھ ہی عاطف مداح سے دلچسپ انداز میں سوال کرتے ہیں کہ ”منگنی ہوگئی تو میرا کھانا کدھر ہے؟۔”بعد ِازاں عاطف اسلم کہتے ہیں کہ ”مجھے ایک پین دے دیجیے میں اس پلے کارڈ پر آٹوگراف دے دیتا ہوں”۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…