انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید مہنگا

23  مئی‬‮  2022

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 6 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 200 روپے 20 پیسے کا ہوگیا۔انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید 80 پیسے اضافہ

ہوا جس سے اب ڈالر 201 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔گزشتہ دنوں بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہوا اور ڈالر 200 روپے تک جا پہنچا جب کہ گزشتہ کاروباری ہفتے میں امریکی ڈالر 7 روپے 61 پیسے مہنگا ہوا اور 200 روپے 14 پیسے پر بند ہوا۔دوسری جانب ماہرین مالیات کے مطابق 24سے 26 مئی کے درمیان دوحہ مذاکرات میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور آئی ایم ایف وفد میں دو روزہ ملاقاتوں میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط جاری ہونے کا قوی امکان ہے جس کے نتیجے میں پاکستان میں ڈالر جو 202روپے تک جمعہ کی شام پہنچ چکا تھا‘ اس کی اڑان بھی محدود ہو جائے گی۔ایف بی آر کے ایک سابق سینئر ممبر ٹیکس پالیسی نے تو یہاں تک کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت مزید بڑھنے کی بجائے بتدریج کم ہونا تعجب آمیز نہیں ہو گا اور یہ وفاقی بجٹ 10جون کو پیش ہونے کے بعد 190سے 199روپے کے درمیان آ سکے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…