بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مہم میں عمران خان ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تھا، مولانا فضل الرحمان

datetime 22  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کہتا ہے خونی الیکشن ہوگا، اس کا علاج حکیم رانا ثناء اللہ کرے گا، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مہم میں عمران خان ٹرمپ کے ساتھ تھا، عمران حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سازشیں کیں،مسجد نبوی میں بے حرمتی کے واقعے کے وقت پی ٹی آئی کے انیل مسرت اور صاحبزادہ جہانگیر کس نیت سے وہاں موجود تھے،

پہلے اپنی شکل دیکھو پھر ریاست مدینہ کی بات کرو، مجھے گالی دیتے رہتے ہو برداشت کرتا ہوں، ناموس رسالت پر برداشت و تحمل کی حدیں ختم ہو جاتی ہیں،واقعہ سعودی عرب میں ہوا، دل آزاری پاکستان اور پوری دنیا کی ہوئی،تقدس حرم نبوی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ٹرمپ نے جبراً اسرائیل کو تسلیم کروانے کیلئے کئی عرب ممالک کو آمادہ کیا، اس مہم میں عمران خان ٹرمپ کے ساتھ تھا، کراچی کی کانفرنس نے ان کی زبان بندی کی جس کے بعد سے آج تک اسرائیل کو تسلیم کی بات کرنے کی جرات نہیں کرتے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسجد نبوی میں بے حرمتی کے واقعے کے وقت پی ٹی آئی کے انیل مسرت اور صاحبزادہ جہانگیر کس نیت سے وہاں موجود تھے، برطانیہ میں پی ٹی آئی کا صدر ہنگامہ کروانے کیلئے مدینہ منورہ آیا تھا۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے اسلام، حرمت رسالت، شرف انسانیت کا علم بلند رکھا ہے، پرچم نبوی کو سر بلند رکھا ہے اور رہے گا، پہلے اپنی شکل دیکھو پھر ریاست مدینہ کی بات کرو، مجھے گالی دیتے رہتے ہو برداشت کرتا ہوں، ناموس رسالت پر برداشت و تحمل کی حدیں ختم ہو جاتی ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علما اسلام والے تمہیں پاکستان سے نکالیں گے، مانتا ہوں کہ واقعہ سعودی عرب میں ہوا، دل آزاری پاکستان اور پوری دنیا کی ہوئی۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ دل آزاری کرنے والا پاکستانی تھا،

پاکستانی کی حیثیت سے میری دل آزاری ہوئی میں فریاد کہاں لے کرجاؤں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں یہودیوں کے ایجنٹوں پر واضح کردینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کے مسلمان اور جے یو آئی کے جیالے پاکستان اور اس کی سیاست سے نکال لیں گے۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر تم نے ناموس کو چھڑا یا اسی جرات کی تو تمہیں گاجر مولی کی طرح کاٹ دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آپ نے اس کو مدینہ منورہ کا مسئلہ قرار دے

دیا؟ پاکستان میں تم لوگوں کے لئے اب کوئی جگہ نہیں،عمران ایک سیاسی لاش ہے، اگر ایک کروڑ لوگ لاش پر کھڑے ہوجائیں گے تو کیا وہ زندہ ہوجائیگی انہوں نے کہاکہ ساڑھے تین سال میں تمھاری نا اہلیت کو اللہ نے دنیا کے سامنے آشکارہ کیا، پہلے صلاحیتوں کے اعتبار سے نااہل ثابت ہوا ابھی ذہنی طور پر نااہل ثابت ہو گا۔انہوں نے کہاکہ خدارا پاکستان کو تجربہ گاہ نہ بنایا جائے، پاکستان اداروں کی مضبوطی سے مضبوط ہو گا۔انہوں نے کہاکہ

کہتا ہے خونی الیکشن ہو گا، اس کا علاج حکیم رانا ثناء اللہ کرے گا۔انہوں نے کہاکہ جب اقتدار سے محرول ہوا تو کہتا ہے میرے خلاف بیرونی سازش ہوئی ہے،عمران خان نے ایک کاغذ لہرا یا تھا جس کے اصلی اور نقلی ہونے کا ابھی تک پتہ نہیں چلا۔ انہوں نے کہاکہ پہلے کہتا تھا امریکہ نے سازش کی،اب کہتا ہے ن لیگ نے سازش نہیں کی ہم نے کھلے عام تمھارے اقتدار کو چیلنج کیا اور تمھیں گھر بھیجا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جھوٹ بولا کہ

میرے قتل کی سازش ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ پانامہ سے سیاسی اور عمران کے زریعے معاشی عدم استحکام پیدا ہوا۔ انہوں نے کہاکہ اپنی کارکردگی بتاؤ، دوسری کی باتیں چھوڑو، تم پر کسی نے اعتماد نہیں کیا،سازش نہیں ہو رہی تھی ہم ان اعلان تمھارے خلاف تھے۔ انہوں نے کہاکہ پونے چار سال بعد پتہ چلا کہ یہ عمران نالائق ہے،تمہارے چار سال کے گند کو چار دنوں میں کیسے صاف کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم دنیا میں سعودی عرب اور غیر مسلم

دنیا میں چین کو پاکستان سے ناراض کیا گیا،بین الاقوامی برادری میں پاکستان کو بدنام کیا،بین الاقوامی برادری میں تم نے پاکستان کو تنہا کیا،ہم نے بین الاقوامی تعلقات کو بہتر کرنا ہے،ملک کی عدالتوں نے ڈمی صدر کے ریفرنس پر بہت سے اراکین اسمبلی کو ڈی سیٹ کیا۔انہوں نے کہاکہ 65 ہزار جعلی ووٹ والوں کو عدالت نے سٹے دیا،اسی سیٹ پر وہ ڈپٹی سپیکر رہا۔ انہوں نے کہاکہ اب تک فارن فنڈنگ کیس ایک عرصے سے التواء کا شکار ہے،بی آر ٹی پر سٹے مالم جبہ کا احتساب نہیں کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…