کراچی (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ ہمارے ہاتھ پائوں باندھے جارہے ہیں اس حال میں ہم حکومت نہیں کرسکتے ہیں۔اگرساتھ نہیں دیاگیاتوہم حکومت چھوڑدیں گے پھربے شک لاڈلوں کو لایا جائے۔عمران خان کے دور میں کرپشن کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔قومی خزانے کو تین سو ارب سے زائد کا نقصان پہنچایاگیا۔کراچی کی دیواروں پر کارٹون بنائے جارہے ہیں نہ ان کو پارٹی روکتی ہے
اور نہ ہی کوئی ادارہ کارروائی کررہا ہے۔وہ ہفتہ کو مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔نہال ہاشمی نے کہا کہ قوم کو بتایا جائے کہ فرح گوگی کون ہے۔عون چوہدری اور زلفی بخاری کون تھے جنہوںنے قومی خزانے کو تین سو ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔حکیم سعید نے عمران خان کے بارے میں ٹھیک کہا تھا کہ یہ فتنہ ہے۔تحریک انصاف کی حکومت سے سی پیک کو ختم کیا اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو خراب کیا گیا۔انہوںنے توشہ خانے کو بے دردی کے ساتھ لوٹا۔وہ گھڑی فروخت کردی جو پاکستان کے ماتھے کا جھومر تھی۔ان کے دور حکومت میں بیس ارب ڈالر کا قرضہ لیا گیا لیکن کوئی ایک نیا منصوبہ شروع نہیں کیا گیا۔عمران خان بتائیں کہ چار سالوں میں انہوںنے نیلامی کے علاوہ کون سا کام کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ کراچی کی دیواروں پراداروں کے خلاف کارٹون بناتے پھررہے ہیں۔ڈھکن چورایم این اے اب راکاکام کررہاہے۔یہ کام یاتورایاموساد کرتی ہے۔ان کونہ توپارٹی روکتی ہے نہ کوئی ادارہ کارروائی کرتا ہے۔راناثنا اللہ کوکہوں گاسیاست اپنی جگہ لیکن عزت اواحترام اپنی جگہ ہے۔یہ انسانوں کی بستی ہے یہاں حیوانیت نہیں چل سکتی۔عمران خان ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں۔صوفیا کی سرزمین میں کسی کی بہن بیٹی کے خلاف غیر اخلاقی باتیں کی گئیں۔ہماری قیادت نے ہمارے ہاتھ باندھ دیئے ہیں
ورنہ ہم ان کو بھرپور جواب دیتے۔بدینہ منورہ کی بے حرمتی کے بعد اب یہ چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کررہے ہیں۔مخالف خواتین پرسرعام جلسے میں اس طرح کے جملے کسنے سے دل آزاری ہوئی ہے۔اس حواس باختہ انسان کی لائیوکوریج پرپابندی لگانی چاہیے۔ہمیں تعجب ہے کہ اس پر ازخود نوٹس کیوں نہیں لیاگیا۔کسی
کی عزت ٹرانسفرپوسٹنگ سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔نہال ہاشمی نے کہا کہ ہم نہ پیمراچیئرمین کو ہٹاسکتے ہیں نہ کسی اورکو،ہم گاڑی کوآگے لے جاناچاہتے ہیں۔گاڑی کے آگے ازخود نوٹس کے گھوڑے باندھے گئے ہیں۔ہمارے ہاتھ پائوں باندھے جارہے ہیں اس حال میں ہم حکومت نہیں کرسکتے ہیں۔اگرساتھ نہیں دیاگیاتوہم حکومت چھوڑدیں گے۔پھربے شک لاڈلوں کولایاجائے۔