جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

موجودہ حکومت کو ایک اور بڑا دھچکا، لاہور ہائی کورٹ سے اہم خبر آ گئی

datetime 20  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے احمد اویس کو بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کام جاری رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت لکھ کر دے کہ احمد اویس کو کام سے نہیں روکے گی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے ایڈووکیٹ جنرل

پنجاب احمد اویس کو کام سے روکنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ دالت نے احمد اویس کو بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کام جاری رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ حکومت لکھ کر دے کہ احمد اویس کو کام سے نہیں روکے گی۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جواد یعقوب عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ میں عدالت کے سامنے تسلیم کرتا ہوں احمد اویس آج بھی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ ایڈووکیٹ جنرل کو کہہ سکتے ہیں کہ وہ آپ کے کیس میں پیش نہ ہوں، لیکن انہیں کام سے نہیں روک سکتے، کل لارجر بینچ کے روبرو احمد اویس بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب معاونت کے لیے پیش ہوئے، عدالت نے اس کیس میں بطور معاون طلب کیا، اس سسٹم کو اچھا بنائیں چلنے دیں، کل کو یہ آپ کو بھی فیس کرنا پڑے گا، جس جگہ آپ آتے ہیں تو اس جگہ سے جانا بھی ہوتا ہے، میں نے کبھی یہ تنازعے نہیں دیکھے اب شروع ہوچکے ہیں۔عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سمیت دیگر سے تحریری جواب طلب کرلیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…