جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے تاریخی اور سنہری فیصلہ دیا، یہ ہفتہ بڑا اہم ہے، اس ہفتے اہم فیصلے ہوں گے،شیخ رشید

datetime 20  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے ہائی پروفائل کیسز میں تقرری و تبادلوں کو روک کر تاریخی اور سنہری فیصلہ دیا ہے،حکومت نے آتے ہی تمام کیسز کی فائلوں کو بدلا، تفتیش کار بدل دیئے،یہ ہفتہ بڑا اہم ہے، اس ہفتے اہم فیصلے ہوں گے۔

ایک انٹرویومیںشیخ رشید نے کہا کہ اس حکومت نے آتے ہی تمام کیسز کی فائلوں کو بدلا، تفتیش کار بدل دیئے، جن لوگوں کے پاس ان کے خاندان کے کیسز تھے، سب کو انہوں نے ہٹایا، ذاتی کارکنوں کو پراسیکیوشن میں رکھوا دیا۔شیخ رشید نے کہا کہ یہ نیب کو دھمکا رہے تھے، سپریم کورٹ نے انہیں روک کر تاریخی اور سنہری فیصلہ دیا، نیشنل سیکیورٹی کونسل میں کبھی معاشی فیصلے ہوتے ہیں؟ ای سی ایل سے دو وزیر نام نہیں نکال سکتے، حتمی فیصلہ کابینہ کی منظوری سے ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے آتے ہی ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللہ عباسی کو ہٹا یا، پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ ہمیں اس کیس میں دلچسپی نہیں۔سابق وزیر نے کہا کہ یہ ہفتہ بڑا اہم ہے، اس ہفتے اہم فیصلے ہوں گے، رانا ثنا اللّٰہ ایسی غلطی کریں گے جو ان کے گلے پڑے گی، خود کو این آر او دینے کا ان کا پچاس سال کا تجربہ ہے۔انہوںنے کہاکہ ایف آئی اے کا سارا ریکارڈ یہ لاہور کی دو ماڈل ٹائون کوٹھیوں میں لے گئے ہیں، اے این ایف میں 15 شہادتیں تھیں، کسی کو شہادت نہیں دینے دی، انہوں نے فرد جرم بھی نہیں لگنے دی۔شیخ رشید نے کہا کہ چور کو انصاف کے کٹہرے سے نہیں بچنا چاہئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…