لاہور(مانیٹرنگ، این این آئی) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف یہ نہیں سمجھتے کہ سارا بوجھ عوام پر ڈالا جائے اور چاہتے ہیں کہ تیس جون تک سبسڈی جاری رہے یہ سبسڈی پورے ملک میں استعمال ہو گی اور سب کو اس کا فائدہ ہوگا، دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہاہے کہ ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی
جبکہ ابھی تک یہ طے نہ ہوسکا کہ اس ملک کا وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ہے یا اسحاق ڈار،فوری طور پر ملک میں عام انتخابات کرائے جائیں اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ ہم ملک کی خوداری کے لییسڑکوں پر نکلے ہیں،یہ لوگ تو مہنگائی مارچ کررہیتھے پھرخود ہی مہنگائی لیآئے اور اب فیصلہ کرتیوقت ان لوگوں کی کانپیں ٹانگتی ہیں۔حماد اظہر نے کہا کہ ہم نے ڈیڑھ سال میں معیشت کو سنبھالا، ہم صحیح طریقے سے معیشت کو آگے لیکرجارہے تھے کہ ہمارے بیس لوٹوں کوخرید کر ہم سیجدا کیا گیا اب صورت حال یہ ہے کہ لوٹوں کیسر پر وفاقی حکومت کھڑی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملکی معیشت کو تباہی کیقریب تر کیا جارہا ہے، ہمارے دور میں ڈالر،روپیہ روزانہ کی بنیاد پر3پیسییاچارپیسیگرتاتھا جبکہ شہباز حکومت میں ڈالر روزانہ دو روپے بڑھ رہا ہے،ب بھی وقت ہے کہ حکومت کوئی پلان دیکہ معیشت کوکیسیمستحکم کیاجائیگا؟ اس سے قبل پہلے یہ طیکریں کہ اس ملک کاوزیرخزانہ کون ہے؟مفتاح یااسحاق ڈار۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ اذیت ناک لوڈشیڈنگ سے عوام کو گزارا جارہا ہے، پہلی مئی سے عوام سے جھوٹ بولا گیا کہ 27 پاور پلانٹ خراب ہیں، یہ لوڈشیڈنگ ان کی بد نظمی کا نتیجہ ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ مسلم لیگ (نٌ نے دھوم دھام سے امپورٹڈ پاور پلانٹ بنائے تھے
اور پاور پلانٹ کو ایک مہینے سے پیسے نہیں مل رہے ہیں، نون لیگ نے ایل این جی مہنگی خریدی، ایک دن میں دس دس گھنٹے اور دیہات میں بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قوم کا جینا مرنا پاکستان ہی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ عام انتخابات کی طرف جایا جائے، معیشت اس وقت ڈائریکشن مانگ رہی ہے، عام انتخابات کی طرف جایا جائے تاکہ ملک کو ڈائریکشن دی جائے۔حماد اظہر نے کہا کہ روس سے اگر سستی گیس اور تیل لے لیں تو بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے۔