کراچی (این این آئی)کراچی ٹریفک پولیس کے سربراہ ڈی آئی جی پیر محمد شاہ دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت کی عملی تصویر بن گئے، ڈی آئی جی ٹریفک کے زیراستعمال گاڑی کا سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر 10 ہزار روپے کا ای چالان ہوگیا۔میڈیا ر پورٹ کے مطابق کراچی میں ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے زیر استعمال سرکاری گاڑی کا بھی ای چالان ہوگیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے چالان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی کا چالان گارڈن کے قریب ہوا ہے جسے ڈرائیور چلارہا تھا، 10 ہزار روپے کا چالان سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر ہوا، یقینی طور پر چالان بھروں گا۔ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ گاڑی سینٹرل پولیس آفس کے پتہ پر رجسٹرڈ ہے، چالان کے بعد ڈرائیور پر سختی کی ہے کہ سیٹ بیلٹ کا استعمال کرے۔














































