بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

صارفین اب ٹک ٹاک سے زیادہ پیسے کما سکیں گے

datetime 29  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے کمائی کے مزید مواقع پیدا کر دیے ہیں، اب ویڈیو شیئرنگ ایپ کے ذریعے کریئیٹرز پہلے سے زیادہ آمدنی حاصل کر سکیں گے۔کمپنی نے امریکا میں ہونے والی ایک کانفرنس میں اعلان کیا کہ ٹک ٹاک کے سبسکرپشن ماڈل میں اہم تبدیلی کی جا رہی ہے، جس کے بعد صارفین سبسکرپشنز سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 90 فیصد حصہ حاصل کر سکیں گے۔

اس وقت تک یہ حصہ 70 فیصد تھا، تاہم نئی پالیسی کے تحت کریئیٹرز کی کمائی میں 20 فیصد تک اضافہ ہوگا۔ٹک ٹاک کے مطابق اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے کچھ شرائط پوری کرنا ضروری ہوں گی، جن میں کم از کم 10 ہزار فالوورز، گزشتہ مہینے میں ویڈیوز کے ایک لاکھ ویوز، اور کم از کم 3 سبسکرپشن اونلی ویڈیوز پوسٹ کرنا شامل ہے۔کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ “جتنا زیادہ آپ تسلسل سے مواد تخلیق کریں گے، اتنی ہی زیادہ آپ کی کمائی بڑھے گی۔”بیان میں مزید بتایا گیا کہ سبسکرپشن فیچر کریئیٹرز کو اپنی کمیونٹی مضبوط کرنے کا موقع دیتا ہے، جبکہ فالوورز کو خصوصی مراعات جیسے اسپیشل بیجز، سبسکرائبرز کے لیے مخصوص پوسٹس، چیٹ آپشنز اور دیگر فیچرز تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔

ابتدائی طور پر اس نئی پالیسی کا اطلاق امریکا اور کینیڈا میں کیا جا رہا ہے، تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ آئندہ چند مہینوں میں اسے دوسرے ممالک تک بھی پھیلایا جائے گا۔بین الاقوامی سطح پر، جہاں فی الحال سبسکرپشن آمدنی کا 50 فیصد حصہ صارفین کو دیا جاتا ہے، وہاں بھی اسے بڑھا کر 70 فیصد تک کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ ٹک ٹاک پر سبسکرپشن پروگرام کے تحت صارفین اپنے پسندیدہ کریئیٹرز کے خصوصی مواد، اسٹیکرز اور چینلز تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ماہانہ فیس ادا کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…