کراچی(این این آئی)ڈی آئی جی ٹریفک نے خبردار کیا ہے کہ بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر 20 ہزار روپے چالان ہوگا۔کراچی کے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا کہ تمام شہری اپنے ڈرائیونگ لائسنس اپڈیٹ رکھیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب کسی کو چھوٹ نہیں دی جائے گی۔
ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق جو شہری لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل چلاتے پکڑے جائیں گے، ان پر بیس ہزار روپے چالان کٹے گا، ڈی آئی جی نے اسپیڈ لمٹ کی بھی وضاحت کر دی ہے، انہوں نے کہاکہ تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کی اسپیڈ لمٹ صرف 60 ہے۔پیر محمد شاہ کے مطابق 60 اسپیڈ سے زیادہ چلانے پر شہریوں کو اوور اسپیڈنگ کا ٹکٹ جاری ہوگا۔















































