لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پی سی بی سے سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کی وجہ پوچھ لی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 30 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس پیش کیے تھے، محمد رضوان 10 کرکٹرز کے ساتھ بی کیٹیگری میں شامل کیے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹس کی اے کیٹیگری میں کوئی کرکٹر شامل نہیں تھا۔ رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر تاحال دستخط نہیں کیے، ان کے علاوہ تمام کرکٹرز نے سینٹرل کنٹریکٹس پر دستخط کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق محمد رضوان کو اے کیٹیگری سے بی کیٹیگری میں تنزلی پر خدشات ہیں۔ذرائع کے مطابق محمدرضوان نے چند سوالات پی سی بی کے سامنے رکھے ہیں۔ذرائع کے مطابق رضوان نے پی سی بی سے سوال کیا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کیوں کی؟ ، سینٹرل کنٹریکٹ کس بنیاد پر بنایا گیا ؟ کنٹریکٹ میں تنزلی کی وجہ کیا پرفارمنس ہے؟ ذرائع کے مطابق رضوان نے سوال کیا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں ٹرانسپیرنسی کا کیا طریقہ کار ہے؟ذرائع کے مطابق پی سی بی نے محمد رضوان کو تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔















































