منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

نئے کرنسی ڈیزائن نوٹ عید پر دستیاب ہوں گے یا نہیں؟ گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا

datetime 6  فروری‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)جمیل احمد نے کہا ہے کہ نئے کرنسی ڈیزائن کے نوٹ عید پر دستیاب نہیں ہوں گے۔

کراچی میں صحافیوں سے گفتگو میں جمیل احمد نے کہا کہ مہنگائی قابو میں ہے مالیاتی شعبہ مستحکم ہے توجہ معاشی نمو پر ہے، اس حوالے سے پیشرفت پائیدار ہے، یہ سلسلہ آئندہ 2 سال رہے گا۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کی ساڑھے 10 ارب ڈالر ادائیگیوں میں سے 6 ارب ڈالر ادا کرچکے ہیں، 4 سے ساڑھے 4 ارب ڈالرز کی ادائیگیاں وقت پر کرلیں گے۔گورنر ایس بی پی نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے ستمبر 2027 تک کے پروگرام میں ڈپازٹس رول اوور ہونا شامل ہے۔انہوںنے کہا کہ نان فوڈ ایکسپورٹ 5 سے 6 فیصد بڑھی، چاول کی برآمد کم ہوئی، چاول کی برآمدات بہتر ہوں گی۔ رواں مالی سال ترسیلات زر 42 ارب ڈالرز سے زیادہ ہوں گی۔جمیل احمد نے کہا کہ نئے کرنسی ڈیزائن کے نوٹ عید پر دستیاب نہیں ہوں گے۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نئے نوٹ کی پرنٹنگ اور مناسب اسٹاک کے بعد اجرا میں وقت لگے گا۔گورنر ایس بی پی نے کہا کہ نئے کرنسی نوٹوں کے فیچرز جدید ترین ہیں، عام آدمی ہی بتادے گا کہ نوٹ اصلی ہے یا جعلی ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…