جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

وزارت خزانہ نے گریڈ 1تا15 کے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی

datetime 6  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیو زڈیسک) وزارتِ خزانہ نے گریڈ 1 سے گریڈ 15 تک کے سرکاری ملازمین کے حوالے سے ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے

جس میں بتایا گیا ہے کہ اسپیشل ڈسپنسیشن پالیسی 2023 کے تحت ہائر ٹائم اسکیل حاصل کرنے والے ملازمین تمام مالی فوائد کے مکمل طور پر مستحق ہوں گے۔فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری آفس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ جن سول سرونٹس کو ہائر ٹائم اسکیل دیا جائے گا، ان کی تنخواہ اور الاؤنسز بنیادی پے اسکیل کے بجائے نئے منظور شدہ ہائر اسکیل کے مطابق ادا کیے جائیں گے۔ اس فیصلے سے سرکاری ملازمین کی آمدن میں بہتری کی امید کی جا رہی ہے۔وزارتِ خزانہ نے وضاحت کی ہے کہ اس پالیسی کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے مؤثر ہوگا، جبکہ اس بارے میں تمام وفاقی وزارتوں اور متعلقہ ڈویژنز کو باضابطہ ہدایات بھی ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ عملدرآمد میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔حکام کے مطابق اس وضاحت کا مقصد ملازمین میں موجود ابہام کو ختم کرنا ہے اور اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ ہائر ٹائم اسکیل پر ترقی پانے والے ملازمین کو ان کے جائز مالی حقوق مکمل طور پر دیے جائیں۔ اس سے قبل بعض محکموں میں تنخواہوں اور الاؤنسز کے حوالے سے مختلف تشریحات سامنے آ رہی تھیں۔دوسری جانب سرکاری ملازمین کی تنظیموں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے نچلے گریڈ کے ملازمین کو براہِ راست فائدہ ہوگا اور ان کی کارکردگی پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہائر ٹائم اسکیل کے مطابق ادائیگیوں سے گریڈ 1 سے 15 تک کے ملازمین کی مجموعی مالی مراعات میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس سے وہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات کا بہتر انداز میں مقابلہ کر سکیں گے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…