جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات کا پاکستانیوں کیلئے ورک ویزے سے متعلق بڑا اعلان

datetime 6  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیو زڈیسک) پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم الزابی نے عندیہ دیا ہے کہ پاکستانی محنت کشوں کے لیے یو اے ای کے ورک ویزوں کا اجرا جلد بحال کیا جائے گا اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری انتظامات پر کام جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات انہوں نے یو اے ای کے سفارت خانے میں پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن (پوئپا) کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفد کی قیادت پوئپا کے چیئرمین سید رحمت علی شاہ کر رہے تھے جبکہ اس میں سیکرٹری جنرل ممتاز صدیق، سابق چیئرمین سید حبیب علی شاہ، معاونِ خصوصی شکیل عباسی اور ایگزیکٹو رکن طارق جاوید بھی شامل تھے۔سفیر سالم الزابی نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات طویل عرصے پر محیط اور برادرانہ بنیادوں پر قائم ہیں، جو وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے، جس میں افرادی قوت کی شراکت ایک اہم ستون کی حیثیت رکھتی ہے۔انہوں نے پاکستانی ہنر مند کارکنوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کی ترقی میں پاکستانیوں کا کردار نمایاں رہا ہے۔ سفیر کے مطابق پاکستانی محنت کش اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور محنت کے باعث اماراتی معیشت میں مثبت اور مؤثر کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ پاکستانی شہریوں کے لیے ورک ویزوں کی بحالی کے لیے ہوم ورک مکمل کیا جا رہا ہے اور جلد اس حوالے سے عملی پیش رفت متوقع ہے، جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

اس موقع پر پوئپا کے چیئرمین سید رحمت علی شاہ نے یو اے ای کے سفیر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مضبوط اور دیرپا ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ورک ویزوں کے اجرا کی بحالی سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان معاشی روابط مزید مستحکم ہوں گے بلکہ پاکستانی نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے بہتر مواقع بھی میسر آئیں گے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…