بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

متنازع مواد دیکھ کر شہریوں نے ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو فوراً وائرل ہوگئیں

datetime 5  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک مصروف سڑک پر نصب ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز پر نازیبا مواد نشر ہونے کے واقعے نے شہریوں میں شدید تشویش اور غم و غصے کو جنم دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی ایچ اے کے خیابانِ اتحاد پر لگائی گئی ایس ایم ڈی اسکرینز کو نامعلوم عناصر نے ہیک کر کے کچھ دیر کے لیے غیر اخلاقی ویڈیو چلا دی۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں بے چینی پھیل گئی اور لوگوں نے فوری طور پر اس پر ردِعمل ظاہر کیا۔واقعہ عبدالستار ایونیو کے قریب پیش آیا، جہاں بڑی ڈیجیٹل اسکرینز پر متنازع مواد دیکھ کر شہریوں نے موبائل فون سے ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں، جو تیزی سے وائرل ہو گئیں۔اطلاع موصول ہوتے ہی متعلقہ حکام حرکت میں آئے اور متاثرہ اسکرینز کو فوری طور پر بند کر دیا گیا تاکہ مزید غیر مناسب مواد نشر نہ ہو سکے۔حکام کے مطابق حفاظتی اقدام کے طور پر ڈی ایچ اے کی دیگر اہم سڑکوں کے علاوہ شاہراہِ فیصل اور کارساز کے علاقے میں نصب کئی ڈیجیٹل اسکرینز کو بھی عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام سسٹمز کا سیکیورٹی آڈٹ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔اس واقعے کی تحقیقات کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اور سائبر کرائم یونٹ نے مشترکہ طور پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ذمہ دار افراد تک پہنچنے کے لیے تکنیکی شواہد، ڈیٹا لاگز اور دیگر ڈیجیٹل ریکارڈز کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سزا دی جا سکے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…