بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

عمران خان پر حملے کے مجرم کو مزید سزا سنادی گئی

datetime 5  فروری‬‮  2026 |

وزیر آباد (این این آئی)عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان پر وزیر آباد حملے کے مجرم محمد نوید کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے ایک اور الزام میں 4 سال قید کی سزا سنادی۔

رپورٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ فضل الٰہی نے مجرم کو پنجاب آرمز (ترمیم شدہ) آرڈیننس 2015 کے تحت مجرم قرار دیا۔مقدمہ/ایف آئی آر نمبر 742/2022 سے شواہد کا جائزہ لینے کے بعد مجسٹریٹ نے چار سال کی سادہ قید کے ساتھ ساتھ 40,000 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔مجسٹریٹ نے ہدایت کی کہ یہ سزا کسی بھی دیگر سزاؤں کے ساتھ ساتھ چلائی جائے گی جو مجرم دوسرے فوجداری مقدمات میں کاٹ رہا ہو، جو اس کے جیل میں داخل ہونے کی تاریخ سے لاگو ہو گا۔عدالت کی جانب سے 2 فروری کو جاری ہونے والے سزا کے وارنٹ کے مطابق، سینٹرل جیل گوجرانوالہ کے سپرنٹنڈنٹ کو چار سال کی سزا پر عمل درآمد شروع کرنے کے لیے محمد نوید کو تحویل میں لینے کا اختیار دیا گیا ہے۔اپریل 2025 میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان پینل کوڈ (PPC) کی دفعہ 302بی کے تحت محمد نوید کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔3 نومبر 2022 کو پنجاب کے علاقے وزیر آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران مسلح شخص کی فائرنگ سے سابق وزیر اعظم عمران خان، سینیٹر فیصل جاوید اور متعدد افراد زخمی ہوئے جب کہ ایک کارکن جان کی بازی ہار گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین نے اس وقت کی اتحادی حکومت پی ڈی ایم اور کچھ سرکاری عہدیداروں پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا، تاہم پولیس کی جانب سے واقعے کی ایف آئی آر جائے وقوعہ سے گرفتار کیے گئے محمد نوید اور دیگر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لی گئی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…