ن لیگ کے سینئر رہنما کی 4 سال بعد وطن واپسی، ائیرپورٹ پر کپتان کو کھری کھری سنا دیں

19  مئی‬‮  2022

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما عابد شیر علی نے کہاہے کہ عمران خان ملک کا بیڑہ غرق کر کے اب سڑکوں پر نکل کر لوگوں کو بیوقوف بنارہے ہیں،چور ڈاکو فرح گوگی کا سرغنہ پاکستان کی جیبوں پر ڈاکہ مارتا رہا،عمران خان کے ساتھی چور ڈاکو تھے آج حاجی بن گئے،ایک مہینے میں سارا ملبہ ہماری حکومت پر ڈالنے کی سازش ہے،ہر سازش کو بے نقاب کریں گے،

حکومت غریبوں پر ظلم ڈھانے کے لیے نہیں لی۔ ان خیالات کاظہارعابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بے حد خوشی ہے کہ پاک سر زمین پر واپس آیا ہوں جو پاکستان 2017,18میں بجلی کا یونٹ دیتا تھا عمران خان نے وہ یونٹ مہنگا کردیا،شوگر مافیا نے چینی اور آٹا مہنگا کردیا ہے،چور ڈاکو فرح گوگی کا سرغنہ پاکستان کی جیبوں پر ڈاکہ مارتا رہا،ندیم بابر کو این آر او دیکر باہر بھیج دیا گیا،عمران خان کے ساتھی چور ڈاکو تھے آج حاجی بن گئے۔عابد شیر علی نے کہاکہ نواز شریف کی تقریروں کو بند کیا گیا۔ ڈالر ایک سو پانچ روپے تھا عمران حکومت میں ایک سو نوے تک پہنچا،عمران خان کی دی ہوئی لوڈ شیڈنگ دس دس گھنٹے تک پہنچ گئی،آج سڑکوں پر نکل کر لوگوں کو بیوقوف بنارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اسی لاکھ لوگوں کو بیروزرگار کیا گیا،آج ملکی معیشت آئی ایم ایف کی غلام بننے جارہی ہے۔اسحاق ڈار کی قیادت میں آئی ایم ایف کو گڈ بائے کہا تھا،ایک مہینے میں سارا ملبہ ہماری حکومت پر ڈالنے کی سازش ہے،ہمیں بھی بتایا جائے کہ یہ کونسی سازش رچائی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ نیب کے پاؤں میں زنجیریں ڈالنے کی سازش کی جارہی ہے،ساڑھے تین سب ایک پیج پہ رہے تو آٹا، چینی، بجلی مہنگی ہوگئی،ہر سازش کو بے نقاب کریں گے، حکومت غریبوں پر ظلم ڈھانے کے لیے نہیں لی، نواز شریف بھی پاکستان آرہے ہیں،نواز شریف کو

ناجائز مقدمات میں ڈال کر باہر نکالا گیا،نواز شریف کو جیل میں رکھا گیا لیکن آج تک انہوں نے ریاست کے خلاف بات نہیں کی، جے آئی ٹی بناکر نوازشریف کو غلط سزائیں دی گئیں،تمام سکینڈل اور ڈکیومنٹ ایویڈنس موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ حمزہ شہباز نے اپنی شوگر ملوں سے چینی سستی دینے کی ابتدا کی ہے۔عوام کو خوشحال کرنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…