پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

بلاول بھٹو کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران پروٹوکول کی سنگین غلطی

datetime 19  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)امریکی وزیر خا رجہ انٹونی بلنکن اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات کے آغاز پر پروٹوکول کی ایک فاش غلطی دیکھنے میں آئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے کمرے میں امریکا اور پاکستان کے جھنڈے لگے

ہوئے تھے، امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن پاکستانی جھنڈے اور پاکستانی وزیر خا رجہ بلاول بھٹو زرداری امریکی پرچم کے سامنے کھڑے ہو گئے۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ ملاقات سے قبل اپنے ابتدائی کلمات ادا کرتے رہے اور دونوں وزرائے خارجہ کی معاونین کی ٹیمیں بھی پروٹوکول کی اس غلطی سے ناواقف اور خاموش رہیں جبکہ دونوں ممالک کی جانب سے میڈیا کو ریلیز کی جانے و الی ویڈیو بھی اسی طرح جاری ہو گئی۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا کیلئے ایک نیا موضوع اور تبصروں کا باعث ہوگا کیونکہ امریکی وزیر خارجہ کو امریکا کی نمائندگی کرتے ہوئے امریکی جھنڈے اور پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کو پاکستانی پرچم کے سامنے کھڑا ہونا تھا۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی معیشت کی تعمیر نو کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ترجمان نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ون آن ون ملاقات کی بھی تصدیق کی ۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکا خوشحال اور مستحکم پاکستان کی تعمیر کیلئے سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع بڑھانے کے طریقوں پر دوطرفہ طور پر کام جاری رکھے گا۔انہوںنے کہاکہ امریکا، پاکستان کے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ جاری مذاکرات کا بھی خیر مقدم کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…