اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

حکومت کا انتخابی اصلاحات بل آئندہ ہفتے قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ

datetime 18  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ٗ لاہور (آئی ا ین پی ) وفاقی وزیرآبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے انتخابی اصلاحات کا بل آئندہ ہفتے قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرآبی وسائل خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ حکومت نے آئندہ ہفتے انتخابی اصلاحات قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انتخابی اصلاحات کے بغیرانتخابات نہیں ہوسکتے۔الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لئے7 ماہ مانگے ہیں۔ اکتوبراورنومبرتک عام انتخابات ممکن نہیں۔ خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ قانونی اورانتخابی اصلاحات کرنا ہیں۔ کچھ بجٹ سے پہلے جبکہ کچھ بجٹ کے بعد کی جائیں گی۔چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔عمران خان کے خلاف توہین کے مقدمات کے بارے میں پیپلز پارٹی سے رائے نہیں لی گئی۔وفاقی وزیرنے کہا کہ عمران خان تحریک حکومت کے خلاف نہیں ریاست کے خلاف چلا رہے ہیں۔عمران خان کی حکومت آئینی طریقے سے گئی۔پنجاب میں حمزہ شہباز کے پاس چار ووٹوں کی اکثریت ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ ن لیگ کی سیاست ہمیشہ ڈالر کے ریٹ کے گرد گھومتی ہے۔ حسان خاور نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ ن لیگ کی سیاست ہمیشہ ڈالر کے ریٹ کے گرد گھومتی ہے لیکن جب سے امپورٹڈ حکومت آئی ہے ڈالر کی اڑان بے قابو ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر 2018 سے پہلے اسٹیٹ بینک خود مختار ہوتا تو مصنوعی طریقے سے ڈالر کنٹرول کرنے کے لیے اربوں ڈالر نہ خرچ کرنے پڑتے۔ حسان خاور نے کہا ہے کہ ن لیگ نے معیشت کا وہی حال کیا جو انکی سیاست کا ہو رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…