پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اتحادی حکومت کا بھی بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات شیئر کرنے سے انکار

datetime 18  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جے یو آئی ف اور دیگر سیاسی جماعتوں پر مشتمل اتحادی حکومت کو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے نہ آ سکیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کو موصول تفصیلات کے مطابق ایک درخواست گزار کی جانب سے کابینہ ڈویژن کو قیام

پاکستان سے لیکر اب تک سربراہان مملکت و حکومت کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات کے لیے درخواست دی لیکن کابینہ ڈویژن نے تفصیلات کو کلاسیفائڈ قرار دیتے ہوئے تحائف کے بارے میں بتانے سے انکار کر دیا۔حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں شامل اتحادیوں کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ کیا تھا لیکن اس دورے کے موقع پر کس کو کیا تحائف ملے تھے ان کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔متضاد اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستانی وفد کو اہم تحائف پیش کیے گئے تاہم حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کی معلومات شیئر نہیں کی گئیں۔ذرائع کابینہ ڈویژن کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت توشہ خانہ کے حوالے نئی پالیسی متعارف کرانے جا رہی ہے جو ایک ماہ میں سامنے آ جائے گی جس کے تحت سب کچھ ظاہر کر دیا جائے گا۔حکومتی ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر بہترین تصور کی جانے والی پالیسی بنائی جائے گی۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی گزشتہ حکومت نے بھی وزیراعظم عمران خان کو بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات شیئر کرنے سے انکار کر دیا تھا جس پر موجودہ حکومت (جو اس وقت اپوزیشن میں تھی) نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…