اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈالر 196روپے کا ہوگیا

datetime 17  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ آن لائن)انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 82پیسے مہنگا ہونے کے بعد 196روپے پر ٹریڈ ہونے لگا۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے توقیری جاری انٹر بینک میں ڈالر 196روپے پر پہنچ گیا۔دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پرصدر فاریکس ایسوسی ایشن اور چیئرمین ایکسچینج کمپنیزملک محمدبوستان سے

رابطہ کرکے تشویش کا اظہارکردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے زوم پر چیئرمین ایکسچینج کمپنی اور صدر فاریکس ملک محمد بوستان سے بات کر کے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر گہری تشویش کا اظہار کیااور اس کی وجوہات پوچھیں۔ ملک بوستان نے وزیراعظم میاں شہبازشریف کوبتایا کہ ڈالر بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ تجارتی خسارہ، آئی ایم ایف نے پاکستان کو جو ایک ارب ڈالر کا قرضہ دینا تھا اْس میں تاخیر کی وجہ، سیاسی عدم استحکام، بے تحاشا لیئی ہوئے قرضے ہیں جو کہ ایک سال میں ادا کرنے ہیں، جب تک انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ کم نہیں ہوگا اْس وقت تک فری مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ کم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے بتایا کہ کمرشل بینک انٹر بینک میں 1 روپیہ گرائیں گے توہم فری مارکیٹ میں 2 روپے گرائیں گے، فری مارکیٹ کو ہم کنٹرول کر سکتے ہیں، انٹر بینک مارکیٹ کاسارا کنٹرول ہمارے پاس نہیں بلکہ کمرشل بینکوں کے پاس ہے۔ ملک بوستان نے وزیر اعظم کو بتایا کہ جب آپ نے وزیراعظم کا حلف اٹھایا تو ڈالر کا ریٹ 189 سے کم ہوکر 181 روپے فی ڈالر ہوگیا، اْس کے بعد سیاسی عدم استحکام اور 20 مئی کو اسلام آباد دھرنے کے اعلان کے بعد مارکیٹ عدم استحکام سے دوچار ہے۔

اس وقت ایکسچینج کمپنیاں ریٹ نہیں بڑھا رہیں،کمرشل بینک انٹر بینک میں بڑھا رہے ہیں اسی وجہ سے پورا ملک افواہوں کی لپیٹ میں ہے، امپورٹر پہلے کی نسبت امپورٹ کیلئے زیادہ لیٹرآف کریڈٹ(ایل سی) اوپن کر رہا ہے جبکہ ایکسپورٹر پہلے کی نسبت اپنی کم ایکسپورٹ کے ڈالر سرینڈر کر رہا ہے جس کی وجہ سے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے اورسپلائی کم ہو گئی ہے۔

ملک بوستان نے وزیر اعظم پاکستان کو بتایا کہ حکومت فوری طور پر لگڑری آئٹم پر پابندی عائد کر دے ، اس وقت پاکستان کی ماہانہ امپورٹ تقریباََ 6.25 ارب ڈالر جبکہ ایکسپورٹ اور ورکر ریمیٹنس 6.10 ارب ڈالر ہے، اگر ہر ماہ حکومت ایک ارب ڈالر کے لگڑری آئٹم کم منگواتی ہے تو سال میں ہمارے 12 ارب ڈالر بچ سکتے ہیں، اگلے سال 12 ارب ڈالر کے قرضے واپس کرنے ہیں جو قرضے لیئے بغیر بھی ادا ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت سی تجاویز ہیں

جن پر عمل کر کے ہم اپنی ایکسپورٹ اور ورکر ریمیٹنس بڑھاسکتے ہیں جس پر عمل کر کے ڈالر کا ریٹ کم کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیئے ایک تفصیلی میٹنگ کی ضرورت ہے جس میں دیگر ممبران بھی اپنی تجاویز پیش کرینگے۔ وزیر اعظم شہبازشریفکل دوبارہ زوم پر میٹنگ کرینگے، اس میٹنگ میں گورنر اسٹیٹ بینک اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی شرکت کرینگے۔ جس میں ایکسچینج کمپنیوں کی طرف سے ملک بوستان کے علاوہ شیخ علاوالدین، ظفر پراچہ اور شیخ مْرید شرکت کرینگے جس میںڈالر کی قیمت کم کرنے کے لیئے بڑے فیصلے کیئے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…