بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا

datetime 16  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان میں ڈالرکی اونچی اڑان جاری ہے جس کی وجہ سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے بدترین گراوٹ سے شکار ہے ، ،انٹر بینک میں ڈالر194روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر195روپے کی سطح سے تجاوز کر چکا ہے ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر1.60روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 192.50روپے سے بڑھ کر194.50روپے اور قیمت فروخت193روپے سے بڑھ کر194.60روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قدر میں1روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 193.50روپے سے بڑھ کر194.50روپے اور قیمت فروخت194.50روپے سے بڑھ کر195.50روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق 1.30روپے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 199روپے سے بڑھ کر200.30روپے اور1.80روپے کے اضافہ سے یورو کی قیمت فروخت202روپے سے بڑھ کر203.80روپے ہو گئی جبکہ2روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 234روپے سے بڑھ کر 236روپے اور 1.50روپے کے اضافے سے قیمت فروخت238روپے سے بڑھ کر239.50روپے ہو گئی۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن مندی کی لپیٹ میں آ گئی ،کے ایس ای100انڈیکس 800پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 43ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گیا اور42600پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے1کھرب23ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 71کھرب روپے سے گھٹ کر70کھرب روپے رہ گیا۔کاروباری مندی کی وجہ سے77.35فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…